Posts

Showing posts from May, 2023

زندگی کیا ہے عناصر میں ظہور ترتیب

Image
  زندگی کیا ہے عناصر میں ظہور ترتیب موت کیا ہے انہیں اجزا کا پریشاں ہونا چکبست برج نرائن

یوں تو مرنے کے لیے زہر سبھی پیتے ہیں

Image
  یوں تو مرنے کے لیے زہر سبھی پیتے ہیں زندگی تیرے لیے زہر پیا ہے میں نے خلیل الرحمن اعظمی

زندگی زندہ دلی کا ہے نام

Image
  زندگی زندہ دلی کا ہے نام مردہ دل خاک جیا کرتے ہیں امام بخش ناسخ

زندگی تو نے مجھے قبر سے کم دی ہے زمیں

Image
  زندگی تو نے مجھے قبر سے کم دی ہے زمیں پاؤں پھیلاؤں تو دیوار میں سر لگتا ہے بشیر بدر

بہت پہلے سے ان قدموں کی آہٹ جان لیتے ہیں

Image
  بہت پہلے سے ان قدموں کی آہٹ جان لیتے ہیں تجھے اے زندگی ہم دور سے پہچان لیتے ہیں فراق گورکھپوری